فلم سائیکو میں کردار نبھانا آسان نہیں تھا، اداکارہ میرا

Share

معروف اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ نئے آرٹسٹوں کو سکھانے پر یقین رکھتی ہوں، فلم سائیکو میں کردار نبھانا آسان نہیں تھا۔کراچی پریس کلب آمد پر میڈیا سے گفتگو میں اداکارہ میرا نے کہا کہ جب بھی کراچی آتی ہوں یہاں کے لوگوں کا پیار ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مصطفیٰ قریشی میرے استاد کی حیثیت رکھتے ہیں، جب بھی نئی فلم آتی ہے تو کراچی آتی ہوں، ہمیشہ کوشش ہوتی ہے فلم میں بہتر سے بہتر کام کروں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ نئے آرٹسٹوں کو سکھانے پر یقین رکھتی ہوں، سب کو ساتھ لے کر چلنا آسان نہیں ہے، پوری دنیا میں فلم سائیکو کی بات ہورہی ہے، فلم سپر ہٹ ہوگی۔اُن کا کہنا تھا کہ سائیکو میں کردار نبھانا آسان نہیں تھا، فلم میں مرکزی کردار ادا کررہی ہوں، اس فلم پارٹ 2 کراچی میں بنائیں گے

Check Also

اداکار راجپال یادیو قرض تنازع کیس میں تہاڑ جیل منتقل

Share بالی ووڈ کے معروف کامیڈین اداکار راجپال یادیو ایک بار پھر قانونی مشکلات میں …