بابر اعظم بنگلا دیش کیخلاف دوسرے میچ کیلئے دستیاب ہیں: سرفراز احمد

Share

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے کہا ہے کہ بابر اعظم دوسرے میچ کے لیے دستیاب ہیں۔پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے سلہٹ میں شروع ہو گا، 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بنگلا دیش کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔سلہٹ میں پریس کانفرس کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ جس طرح بابر اعظم نے پی ایس ایل میں پرفارم کیا وہ ٹیکنیکلی کافی مضبوط دکھائی دے رہے ہیں، ذہنی طور پر بھی بابر اعظم فریش ہیں، ان کے ساتھ ہونے سے ہم خوش ہیں۔سرفراز احمد نے کہا کہ جب آپ اچھا نہیں کھیلتے تو تنقید ہوتی ہے، سابق کھلاڑیوں کی تنقید ہمارے لیے نئی نہیں، ہم سوشل میڈیا پر چلنے والی چیزوں سے پریشان نہیں ہیں، ہمارا فوکس اگلے میچ پر ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹاس کے بعد پلیئنگ الیون کا پتہ چلے گا، پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد بطور ٹیم مایوس ضرور ہیں، اگلے میچ میں کم بیک کریں گے۔ہیڈ کوچ نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ محمد رضوان اپنی وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ سے پاکستان کے لیے اچھا کریں گے، پلیئنگ الیون سوچ لی ہے، مگر کل کا معلوم نہیں کیونکہ بارش ہو رہی ہے، کیا پتہ تبدیلی کرنی پڑ جائے۔سرفراز احمد نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ محمد رضوان اپنی وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ سے پاکستان کے لیے اچھا کریں گے، پلیئنگ الیون سوچ لی ہے، مگر کل کا معلوم نہیں کیونکہ بارش ہو رہی ہے، کیا پتہ تبدیلی کرنی پڑ جائے۔

Check Also

محمد عباس کی پروفیشنل کرکٹ میں 1000 وکٹیں مکمل

Share پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس کی پروفیشنل کرکٹ میں ایک ہزار وکٹیں مکمل ہوگئیں۔ …