مریم نواز کی لاہور ہائیکورٹ میں 7 کروڑ روپے واپسی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

Share

لاہور ہائی کورٹ نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے جمع کروائے گئے 7 کروڑ روپے واپس لینے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 11 مئی کو درخواست پر سماعت کرے گا۔عدالت نے قومی احتساب بیورو (نیب) سے بیانِ حلفی بھی طلب کر رکھا ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چوہدری شوگر ملز ریفرنس میں 7 کروڑ روپے بطور گارنٹی لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروائے گئے تھے تاہم نیب اب چوہدری شوگر ملز کیس ختم کر چکا ہے۔درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ہائی کورٹ میں جمع کروائے گئے 7 کروڑ روپے واپس کرنے کا حکم دے

Check Also

راولپنڈی میں ڈھوک منشی روڈ پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

Share راولپنڈی تھانہ چکلالہ کے علاقے ڈھوک منشی روڈ پر فائرنگ سے 2 افراد جاں …