ایرانی تجارتی جہاز پر امریکی حملہ، 10 افراد زخمی، 5 لاپتہ، جہاز کو آگ لگ گئی، ایرانی میڈیا

Share

ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحریہ نے گزشتہ رات ایک ایرانی پرچم بردار تجارتی جہاز کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی جبکہ 5 لاپتا ہو گئے۔تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق حملہ آبنائے ہرمز اور بحیرہ مکران کے قریب پیش آیا، جہاں میناب کے ساحلی پانیوں کے نزدیک ایک مال بردار جہاز کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ جہاز پر مجموعی طور پر 15 ارکان سوار تھے۔ زخمی ہونے والے 10 افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ باقی 5 کی تلاش کے لیے امدادی ٹیمیں اور مقامی حکام سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔دوسری جانب واقعے پر امریکی حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز میں بحری ناکہ بندی، تیل بردار جہازوں کی نقل و حرکت اور جنگ بندی سے متعلق کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔

Check Also

آبنائے ہرمز میں ایران سے جھڑپوں کے باوجود جنگ بندی برقرار ہے: ٹرمپ

Share امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز اور اطراف میں ایران کے …