زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستانی ویمن کرکٹ اسکواڈ کا اعلان

Share

زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان ویمن ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، قومی ویمن ٹیم کی قیادت فاطمہ ثناء کریں گی۔زمبابوے ویمن ٹیم پہلی مرتبہ وائٹ بال سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کر رہی ہے، ون ڈے سیریز کے لیے قومی ویمن ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ میں کپتان فاطمہ ثناء، عالیہ ریاض، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، مومنہ ریاست، منیبہ علی، نجیہہ علوی، نشرہ سندھو، نتالیا پرویز، رامین شمیم، صدف شمس، سدرا امین، سیدہ عروب شاہ اور تسمیعہ رباب شامل ہیںمومنہ ریاست کو پہلی مرتبہ ون ڈے میں ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، پاکستان اور زمبابوے ویمن ٹیمز کے درمیان ون ڈے سیریز 4 سے 9 مئی تک نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلی جائے گی جبکہ ٹی 20 سیریز بھی 12 سے 15 مئی تک کراچی میں ہی ہو گی جس کے لیے اسکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔زمبابوے ویمن ٹیم 29 اپریل کو کراچی پہنچے گی جبکہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم آج سے اسٹیٹ بینک گراؤنڈ میں ٹریننگ کرے گی۔30 اپریل سے پاکستان اور زمبابوے دونوں ٹیمز نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گی

Check Also

کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، محمد عامر اور فہیم اشرف پر جرمانہ عائد

Share پاکستان سپر لیگ 11 کے 34ویں میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی …