پی ایس ایل 11 کے فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت 27 اپریل سے شروع ہوگی

Share

پاکستان سپر لیگ 11 کے فائنل میچ کے ٹکٹوں کی فروخت 27 اپریل سے شروع ہوگی۔پی ایس ایل 11 کا فائنل میچ 3 مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق 27 اپریل سے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت ہوگی جبکہ 28 اپریل سے فزیکل ٹکٹس صبح 10 بجے سے مقرر کردہ کوریئر سینٹر سے دستیاب ہوں گے۔جنرل انکلوژرز 1500 جبکہ فرسٹ کلاس کا ٹکٹ 2 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔ پریمئم 4 ہزار، وی آئی پی 6 ہزار اور وی آئی پی فار اینڈ 8 ہزار روپے میں دستیاب ہوگاوی وی آئی پی نیو پویلین کا ٹکٹ 10 ہزار اور گیلری کا ٹکٹ 12 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔فائنل کے موقع پر اختتامی تقریب کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔پی سی بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فینز فائنل میچ سے قبل ساڑھے 6 بجے تک اسٹیڈیم پہنچیں۔

Check Also

این سی سی آئی اے میں رضوان، امام الحق کی 2گھنٹے تفتیش، جواب کیلئے مزید وقت مانگ لیا

Share لارڈز ٹیسٹ کے بعد پاکستانی ٹیم سے ریلیز ہونے والے کرکٹر محمد رضوان اور …