راولپنڈی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کودھرنے کامقام تبدیل کرنےکی تجویز

Share

تحریک انصاف کی جانب سے 26 نومبر کو فیض آباد کے مقام پر دھرنا دینے کے فیصلے کے بعد اب راولپنڈی کی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پی ٹی آئی کے دھرنے کا مقام تبدیل کرنے کی تجویز دے دی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی فیض آباد کے قریب دھرنا دینا چاہتی ہے، راولپنڈی کی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پی ٹی آئی کے دھرنے کا مقام علامہ اقبال پارک تک لانے کی تجویز دے دی، پی ٹی آئی راولپنڈی کے قائدین نے جگہ کی تبدیلی پرمشاورت کے لیے مزید وقت مانگ لیا۔راولپنڈی میں 26 نومبر کو ہونے والے پی ٹی آئی کے دھرنے کے باعث حساس عمارتوں کی سکیورٹی اور پاکستان انگلینڈ کرکٹ سیریز متاثر ہونے کا خدشہ ہے، انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم بھی 26 نومبر کو اسلام آباد پہنچے گی۔ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان براستہ ہیلی کاپٹر راولپنڈی پہنچیں گے، ہیلی کاپٹر سے سٹیج تک سکیورٹی کے انتظامات پر بھی نظر ثانی جاری ہے، راولپنڈی میں فیض آباد کے قریب انتہائی اہم تنصیبات بھی موجود ہیں،اس حوالے سے راولپنڈی انتظامیہ نے تحریک انصاف کے قائدین کو تمام خدشات اور انتظامی مشکلات سے آگاہ کردیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar