بارش اور برفباری کی پیشگوئی، پہاڑوں پر لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ

Share

ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی گئی، پہاڑوں پر لینڈ سلائیڈنگ کے خطرہ کے باعث الرٹ جاری کر دیا گیا۔کے پی، بلوچستان میں آج سے یکم جنوری تک بارشوں کی پیش گوئی، آج سے 2جنوری تک پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادل برسیں گے، لاہور، گجرات، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور دیگرعلاقوں میں بارش متوقع ہے، کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش 30 دسمبر کو ہونے کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق آج رات سے 1جنوری کے دوران کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین اور قلعہ عبداللہ میں بارش کا امکان ہے، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، چاغی، ہرنائی، بارکھان، سبی اور لورالائی میں بار ش متوقع ہےپی ڈی ایم اے نے مزید بتایاکہ موسیٰ خیل، دکی، گوادر، حب، لسبیلہ، کیچ، آواران اور پنجگور میں بھی بارش کا امکان ہے، خضدار، قلات، مستونگ، کچھی، واشک میں بارش متوقع ہے، خاران، سوراب، ژوب اور شیرانی میں بھی بارش کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق اس دوران کوئٹہ، زیارت، قلات، پشین اور شمالی اضلاع کے پہاڑوں پر برف باری کا بھی امکان ہے، بارش اور برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

Check Also

کینیڈا میں موسم سرما کا شدید طوفان، نظام زندگی مفلوج

Share کینیڈا میں موسم سرما کے شدید طوفان سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا، شدید برفانی …