ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹرعمران فاروق کی اہلیہ کی میت کراچی پہنچا دی گئی

Share

مرحوم ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ شمائلہ فاروق کی میت لندن سے استنبول کے راستے کراچی پہنچا دی گئی۔ کراچی ایئرپورٹ کے اولڈ ٹرمینل پر اس موقع پر شمائلہ فاروق کے بیٹے، ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار، اراکینِ مرکزی کمیٹی، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی سمیت دیگر موجود تھے۔ شمائلہ فاروق کے بیٹے ایک روز پہلے لندن سے کراچی پہنچے تھے، شمائلہ فاروق کی نمازجنازہ آج دوپہر ادا کی جائے گی۔ شمائلہ فاروق کی نمازجنازہ میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی شرکت کرینگے۔

Check Also

لکی مروت: سی ٹی ڈی کی کارروائی، مطلوب دہشتگرد سمیت6 خوارج ہلاک

Share خیبر پختونخوا کےضلع لکی مروت تختی خیل میں سی ٹی ڈی اور پولیس نے …