ترکیہ جوا اسکینڈل تحقیقات، 1 ہزار 24 فٹبالر معطل

Share

ترکش فٹ بال فیڈریشن نے جوا اسکینڈل تحقیقات کے سلسلے میں کریک ڈاؤن تیز کردیا ہے۔فیڈریشن نے جوا اسکینڈل تحقیقات کے سلسلے میں 1 ہزار 24 فٹ بالروں کو معطل کیا ہے۔ترکش فٹ بال فیڈریشن کے اعلان کے مطابق پروفیشنل فٹ بال بورڈ کی ڈسپلنری کمیٹی کی نشاندہی پر 1 ہزار سے زائد فٹ بالرز کو معطل کیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق 27 فٹ بالروں کا تعلق ٹاپ ڈویژن کلبوں سے ہے، اس اقدام کے بعد تھرڈ اور فورتھ ڈویژن کے میچز بھی 2 ہفتے کےلیے معطل کیے گئے ہیں۔ترکش فٹ بال فیڈریشن کے مطابق جن کھلاڑیوں کو معطل کیا گیا ہے، وہ کھیل میں شرط لگانے والوں میں شامل تھے

Check Also

ورلڈ کپ فاتح ہسپانوی فٹبالرز کو وزن کے برابر ٹماٹر انعام میں مل گئے

Share فٹبال ورلڈ کپ جیتنے کے بعد اسپین کے دو کھلاڑیوں کو ان کے آبائی …