آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کو 2 درجوں میں تقسیم کرنے کی تجویز مسترد کردی

Share

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کرکٹ کو 2 درجوں میں تقسیم کرنے کی تجویز مسترد کردی۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی اجلاس میں فنڈنگ سے متعلق پیچیدگیوں کے باعث ٹیسٹ کرکٹ میں درجہ بندی کی تجویز مسترد کیا گیا۔ویب سائٹ کے مطابق 2027 سے ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 12 ٹیموں کی شمولیت کا امکان ہے ، تمام 12فل ممبرز کو ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔کرکٹ ورلڈ کپ 2027 میں 14 ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد 20ہی رہے گی، ون ڈے سپر لیگ کو بحال کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

Check Also

ورلڈ کپ فاتح ہسپانوی فٹبالرز کو وزن کے برابر ٹماٹر انعام میں مل گئے

Share فٹبال ورلڈ کپ جیتنے کے بعد اسپین کے دو کھلاڑیوں کو ان کے آبائی …