یوکرین کا روسی ایٹمی بجلی گھر پر ڈرون حملہ

Share

یوکرین کے روسی ایٹمی بجلی گھر پر ڈرون حملے سے بجلی کی صلاحیت متاثر ہوگئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی شہر کرسک میں واقع ایٹمی بجلی گھر پر یوکرین کے ڈرون حملے سے اسکی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت متاثر ہوئی۔روسی حکام کے مطابق ایٹمی بجلی گھر کے اضافی ٹرانسفارمر کو نشانہ بنانے والے ڈرون کو مار گرایا گیا ہے۔روسی حکام نے مزید بتایا کہ انکے ایئر ڈیفنس سسٹم نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یوکرین کے 160 ڈرونز مار گرائے۔روسی وزارت خارجہ نے بتایا کہ یوکرین کے ڈرون حملوں اور گولہ باری سے 22 روسی شہری ہلاک جبکہ 105 زخمی ہوئے

Check Also

ناسا کا خلائی مشن آرٹیمس 2 چاند کا کامیاب چکر لگا کر زمین پر واپس آگیا

Share امریکی خلائی ادارے ناسا کا خلائی مشن آرٹیمس 2 چاند کا کامیاب چکر لگانے …