ڈی پی او ہنگو پر فائرنگ کی ایف آئی آر میں ٹی ٹی پی دہشتگرد نامزد

Share

ہنگو میں ڈی پی او ہنگو سمیت پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر تھانہ سی ٹی ڈی کوہاٹ میں ایس ایچ او تھانہ ٹل فضل خان کی مدعیت میں درج ہوئی۔پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں ٹی ٹی پی دہشت گرد کاظم، ابوبکر، عرفان، حامد اور دیگر کو نامزد کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق زرگری، شناوڑی اور ملحقہ علاقوں میں تقریباً 120 دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی، پولیس اور سیکیورٹی فورسز مشتبہ علاقوں میں آپریشن کر رہی تھیں۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ جیسے ہی ڈی پی او ہنگو نفری کے ساتھ موقع پر پہنچے دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کل پیش آیا تھا، جس میں ڈی پی او ہنگو اور ایس ایچ او زخمی ہوئے تھے

Check Also

علیمہ خان کے 14ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Share راولپنڈی میں 26 نومبر تھانہ صادق آباد احتجاج کیس کی سماعت ہوئی، انسداد دہشت …