بلوچستان میں خاتون اور مرد کا بہیمانہ قتل، ویڈیو وائرل، وزیر اعلیٰ کا نوٹس

Share

بلوچستان میں خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سوشل میڈیا پر ایک خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کی ویڈیو وائرل ہونے کا نوٹس لے لیا۔وزیرِ اعلیٰ کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ترجمان کے مطابق فائرنگ کی ویڈیو نامعلوم مقام پر بنائی گئی ہے، ویڈیو میں مسلح افراد کو فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں مسلح افراد نامعلوم مقام پر ایک خاتون اور مرد پر اندھا دھند فائرنگ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ترجمان کے مطابق ملزمان کی تلاش جاری ہے اور جو بھی اس میں ملوث ہو گا صوبائی حکومت اس کو کیفرِ کردار تک پہنچائے گی

Check Also

کوہاٹ: پولیس لائن کے قریب خودکش حملہ، 21 افراد شہید، 103 زخمی، مقابلے میں 7 دہشتگرد جہنم واصل

Share کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب خودکش حملے کے نتیجے میں 15 پولیس اہلکاروں …