پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کا فیصلہ 48 گھنٹوں میں متوقع

Share

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے بقیہ 8 میچز کا فیصلہ آئندہ 48 گھنٹوں میں ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے باقی میچز راولپنڈی اور لاہور میں ہوں گے جبکہ فائنل قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مصروفیات کے سبب غیر ملکی کھلاڑی دستیاب نہیں ہوں گے۔فرنچائزز کا انحصار مکمل طور پر مقامی کھلاڑیوں پر ہو گااس سے قبل پی ایس ایل انتظامیہ نے فرنچائزز کو غیر ملکی کھلاڑیوں کو دبئی میں روکنے کا کہا تھا۔پی ایس ایل انتظامیہ نے فرنچائز سے پاک بھارت سیز فائر کے اعلان کے فوری بعد رابطہ کیا تھا اور کہا کہ غیر ملکیوں کے ساتھ مقامی کھلاڑیوں کو بھی ذہنی طور پر تیار رہنے کا کہہ دیں۔پی ایس ایل انتظامیہ نے پیغام دیا کہ ممکن ہے پی ایس ایل کے لیے اسلام آباد میں اکٹھا ہونا پڑے

Check Also

ٹی20 ورلڈکپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث منسوخ

Share ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سپر ایٹ مرحلے کے گروپ 2 میں پاکستان اور …