یورپ بھر میں انتہائی مطلوب منشیات فروش ہلاک

Share

نیدرلینڈ سے تعلق رکھنے والا انتہائی مطلوب منشیات فروش میکسیکو میں فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 32 سالہ مارکو ایبین نامی انتہائی مطلوب منشیات فروش کو میکسیکو سٹی سے تقریباً 25 کلومیٹر دور ایک علاقے میں گولی ماری گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مارکو ایبین کو پارکنگ ایریا میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا اور اسے مبینہ طور پر 15 گولیاں ماری گئیں. فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت سامنے نہیں آ سکی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس منشیات فروش نے پکڑے جانے سے بچنے کے لیے ایک مرتبہ اپنی موت کا جھوٹا دعویٰ بھی کیا تھا۔یورپی قانون نافذ کرنے والے ادارے یوروپول نے مارکو ایبین کو برازیل سے نیدرلینڈز منشیات اسمگل کرنے کے کام کی وجہ سے یورپ کے انتہائی مطلوب مجرموں کی فہرست میں شامل کر رکھا تھا

Check Also

ننکانہ صاحب میں مبینہ مقابلہ، تین ڈاکو مارے گئے

Share ننکانہ صاحب میں سی سی ڈی اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلہ ہوا۔ …