حماس آج 3 یرغمالی، اسرائیل 369 فلسطینی رہا کرےگا

Share

غزہ میں جنگ بندی معاہدہ کے مطابق حماس آج 3 یرغمالیوں کو رہا کرے گا۔حماس کے 3 یرغمالیوں کو رہا کرنے کے بدلے میں اسرائیل 369 فلسطینی قیدیوں کو آزاد کرے گا، یرغمالیوں میں امریکی نژاد اسرائیلی ساجے ڈیکل چین، الیگزینڈر تروفانوف اور یائر ہورن شامل ہیں، رہا ہونے والے فلسطینیوں میں 36 عمر قید کے قیدی بھی شامل ہیں، 333 فلسطینی قیدیوں کا تعلق غزہ سے ہے۔جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل کی جارحیت بھی جاری رہی، اسرائیلی فوج نے شام کے جنوب مغربی دیہات میں پیش قدمی کی اور قبضہ کی کوشش کی۔

Check Also

ٹرمپ کی چیف آف سٹاف سوزی وائلز کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ

Share امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چیف آف سٹاف سوزی وائلز نے بھی اپنے عہدے …