
پنجاب حکومت نے سرکاری اخراجات کرکے عمران خان کی زمان پارک لاہور میں رہائشگاہ کے باہر سیکورٹی کے مزید اقدامات کئے گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق لندن سے آئے عمران خان کے دونوں صاحبزادوں کی زمان پارک رہائشگاہ میں موجودگی اور عمران خان کو خود سیکیورٹی خدشات کے باعث ان کےگھر کی دیوار کے ساتھ سیکیورٹی کے پیش نظر ریت کے تھیلوں سمیت سیمنٹ کے بلاکس رکھ کر حفاظتی دیوار قائم کر دی گئی ہیں۔کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے زمان پارک میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے جبکہ پارٹی کی خواتین رہنماؤں کی آمد کے ہیش نظر چیکنگ کیلئے خواتین پولیس اہلکار کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ جبکہ خصوصی ڈیسک بھی قائم کی گئی ہے جو آنے جانے والوں کا رکارڈ رکھیں گا، سیکیورٹی کے مزید کیمرے بھی نصب کر دیئے گئے ہیں۔سیکورٹی کے مزید اقدامات لیتے ہوئے زمان پارک کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی ریت کے تھیلوں کی چیک پوسٹ بنادی گئی۔