جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان پر فرد جرم عائد کر دی گئی

Share

جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔فرد جرم اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے پڑھ کر سنائی، عمران خان کے علاوہ شیخ رشید سمیت دیگر ملزمان پر بھی فرد جرم عائد کی گئی ہے۔بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا ہے۔ دوسری جانب پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتاریاں شروع کر دیں، سابق وفاقی وزیر راجہ بشارت جیل کے باہر سے گرفتار ہو گئے۔سانحہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج ہے، مقدمے میں بانی پی ٹی آئی سمیت 143 ملزمان نامزد ہیں، 23 ملزمان کو عدالت پہلے ہی اشتہاری قرار دے چکی ہے۔

Check Also

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد حملے کے شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

Share پرانی پولیس لائنز مسجد پر فتنہ الخوارج کے حملے میں جام شہادت نوش کرنے …