امریکی مڈٹرم انتخابات: ڈونلڈ ٹرمپ کوجوبائیڈن پربرتری

Share

امریکہ میں ہونے والے مڈٹرم انتخابات میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جماعت ری پبلیکنز کو واضح برتری حاصل ہوگئی ہے امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلکنز نے ڈیمو کریٹس سے کنٹرول چھین لیا ہے 435رکنی ایوان میں ری پبلکنز کو 204 جبکہ ڈیموکریٹس کو صرف 176 نشستیں حاصل ہوسکی ہیں۔

دیگرنشستوں پر ووٹوں کی گنتی جاری جبکہ سینیٹ میں دونوں جماعتوں کو 48-48 نشستیں حاصل ہیں۔جارجیا میں سینیٹر رافیل اور ہرشل والکر کے درمیان دوبارہ مقابلہ ہوگا، رافیل ہارے تو سینیٹ پر ڈیموکریٹس کا کنٹرول بھی خطرے میں پڑنے کا خدشہ پیدا ہو جائےگا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی شہریوں نے ایوان نمائندگان کی تمام 435 اور سینیٹ کی 100 میں سے 35 نشستوں، 36 گورنروں، ریاستی اسمبلیوں اور مقامی سطح پر عوامی نمائندوں کا انتخاب کرنے کیلئے حق رائے دہی کا استعمال کیا تھا۔موصول ہونے والے تازہ ترین نتائج کے مطابق امریکی ایوان نمائندگا میں ریپلکنز کو برتری حاصل ہو گئی ہے

Check Also

فوجیوں کی ہلاکت،امریکہ نے اعتراف کر لیا،جا نئے کتنے مارے گئے

Share امریکی سینٹرل کمانڈ نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے خلاف فوجی آپریشن کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *