لاہور نے آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر کے شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا

Share

صوبائی دارالحکومت لاہور نے آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر کے شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کی فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا، باغوں کے شہر کا ایئرکوالٹی انڈیکس 191 تک پہنچ گیا ہے۔موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ لاہور کا موسم آج گرم اور خشک رہے گا، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 25 اور زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ آج بارش کا کوئی امکان نہیں۔محکمہ موسمیات کے اعدادوشمار کے مطابق شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد سے زائد ہو گیا ہے جبکہ ہوا کی رفتار 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

Check Also

پنجاب کے دریاؤں میں 20 سے 24 تک سیلاب کا الرٹ جاری

Share پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے 20 سے 24 جولائی کے دوران دریائے چناب، جہلم، …