اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج : پی ٹی آئی کے متعدد کارکنان کیخلاف مقدمہ درج

Share

اڈیالہ جیل کے باہر گزشتہ رات احتجاج کرنے پر راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما سیمابیہ طاہر سمیت متعدد کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کی مدعیت میں درج مقدمے میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی، پولیس مزاحمت اور پولیس اہلکار کی وردی پھاڑنے و شاہراہ عام کو بند کرنے کی دفعات لگائی گئی ہیں۔پولیس نے 6 کارکنان عاقل خان، ملک بدر فرحان، زبیر حسین، نعمان طارق، نوید اختر اور مقصود ذوالفقار کو بھی نامزد کرکے گرفتار کرلیا۔اس کے علاوہ، احمد حسن، مبشر کانجو سمیت پانچ نامزد اور چند دیگر نامعلوم بھی مقدمے میں شامل ہیں۔

Check Also

کوہاٹ خودکش دھماکے کے بعد آپریشن مکمل، 8 دہشتگرد جہنم واصل

Share کوہاٹ پولیس لائنز دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے …