سکھ رہنما کے قتل کی منصوبہ بندی میں ملوث بھارتی شہری امریکا کے حوالے

Share

سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کے قتل کی منصوبہ بندی میں ملوث بھارتی شہری کو امریکا کے حوالے کردیا گیا۔امریکی اخبار کے مطابق بھارتی شہری نکھل گپتا پر امریکی شہری گرپتونت سنگھ کو قتل کرنے کی مبینہ سازش کا الزام ہے جسے امریکا کی درخواست پر چیک ری پبلک میں گزشتہ سال گرفتار کیا گیا تھا۔امریکی اخبار کے مطابق نکھل گپتا کو آج نیویارک کی وفاقی عدالت میں پیش کیے جانے کا بھی امکان ہے، امریکی پراسیکیوٹر نے نکھل گپتا پر امریکا میں 4 سکھ رہنماؤں کو قتل کرنے کی سازش کے الزامات عائد کیے ہیں۔امریکی اخبار کے مطابق عائد الزامات ثابت ہونے پر نکھل گپتا کو 20 سال قید ہوسکتی ہے۔امریکی حکام کے مطابق نکھل گپتا کو سکھ رہنماؤں کے قتل کی ہدایات بھارتی حکومت کے اہلکار نے دی تھی۔امریکی اخبار کے مطابق بھارتی حکومت نے امریکی الزام کی تردید کی ہے

Check Also

امریکی صدر ٹرمپ کے روس و ایران پر پابندیوں کے بل پر دستخط

Share امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور ایران پر پابندیوں کے بل پر دستخط …