
بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی ریپر بادشاہ کے حوالے سے ایک دعویٰ کیا گیا ہے کہ ، جس میں ڈیٹنگ سے متعلق بتایا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کی جانب سے بادشاہ اور ہانیہ عامر کے درمیان بڑھتی قربتوں پر کافی چرچہ کیا جا رہا تھا۔ تاہم حال ہی میں ہانیہ عامر کی جانب سے دئیے گئے ایک انٹرویو میں ہانیہ کی جانب سے اس وقت ان کے پسندیدہ گانے سے متعلق پوچھا گیا، جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’گاڈ ڈیم“ اس وقت میرا پسندیدہ گانا ہے۔جبکہ تجسس بھرے سوال پر ہانیہ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ نہیں! یہ ایک اچھا گانا ہے۔ مگر کئی بار میں سوچتی ہوں کہ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں شادی شدہ نہیں ہوں۔ اگر میں ہوتی، تو میں ایسی کئی افواہوں سے دور رہتی۔بھارتی میڈیا کی جانب سے ہانیہ عامر کے اس پوسٹ پر بھی توجہ دی جا رہی ہے، جس میں ہانیہ نے لکھا تھا کہ ’چندی گڑھ سے ریسکیو مل گیا ہے‘۔جبکہ اس پوسٹ میں اداکارہ نے اپنی اور بادشاہ کی تصویر بھی اپلوڈ کی تھی، جس پر بھارتی میڈیا متوجہ ہوا تھا۔واضح رہے بھارتی میڈیا کی جانب سے ہانیہ عامر اور بادشاہ سے متعلق دعوے کیے جا رہے ہیں، جس میں اداکارہ اور بادشاہ کے درمیان قربتیں بڑھنے سمیت، شادی تک کا دعوی بھی کیا جا رہا ہے۔تاہم ہانیہ عامر کی جانب سے اس حوالے بیان جاری کیا گیا تھا، جس میں کہنا تھا کہ ہم صرف دوست ہیں۔ جبکہ اپنی دوستی سے متعلق ہانیہ نے کہا کہ میرے ایک دوست نے مجھے بتایا کہ مجھے لگتا ہے بادشاہ نے تمہارے پوسٹ پر کمنٹ کیا ہے۔اس بات پر ہانیہ حیران ضرور ہوئیں اور کہا کہ سچ میں؟ جس کے بعد اکاؤنٹ چیک کرنے پر ہانیہ کو علم ہوا کہ گلوکار نے انہیں ڈی ایم کیا ہے۔جبکہ بادشاہ سے متعلق ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ وہ ایک اچھا انسان اور اچھا دوست ہے، اگر میں سوشل میڈیا پر زیادہ پوسٹنگ نہ کروں تو بادشاہ تجسس کے باعث دریافت ضرور کرتا ہے، کہ کیا ہوا؟