پنجاب حکومت کی بیکری مالکان کو قیمتوں میں کمی کیلئے آج کی ڈیڈ لائن

Share

بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے حکومت پنجاب نے مالکان کو آج تک کی ڈیڈ لائن دے دی۔ محکمہ خوراک پنجاب کے مطابق صوبے میں آٹے اورفائن میدے کی قیمتوں میں 47 فیصد تک کمی ہو چکی ہے۔آویئرانٹرنیشنل ذرائع کے مطابق آٹا اور فائن میدا سستا ہوگیا مگر بیکری آئٹمز میں ایک روپے کی بھی کمی نہ ہوئی، مالکان کو قیمتوں میں کمی کیلئے آج تک کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد بلا امتیاز آپریشن ہوگا۔ بڑی ڈبل روٹی 70 سے 90 روپے سستی ہونی چاہیے، کیک رسک، بسکٹ، بن اور کیک کی قیمتیں بہت زیادہ لی جا رہی ہیں۔ ذارئع محکمہ خوراک کے مطابق ہوٹل والوں کو بھی قیمتوں میں کمی لانا ہوگی

Check Also

آج بذریعہ ٹرین اسلام آباد لانگ مارچ کا آغاز ہوگا، امیر جماعت اسلامی

Share امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کراچی دھرنے سے خطاب میں کہا ہے کہ …