
مقبول ترین رئیلٹی شو ‘بگ باس’ کے سیزن 20 کی ماہانہ خصوصی قسط کے دوران میزبان و نامور اداکار سلمان خان شدید غصہ میں آگئے، جہاں انہوں نے کنٹسٹنٹس کی ان کے رویے پر سرزنش کی۔ سلمان خان گھر میں موجود ارکان کے ایک دوسرے کے ساتھ نازیبا رویے، لڑائی جھگڑوں اور شو کے قواعد و ضوابط کی مسلسل خلاف ورزی پر شدید ناراض دکھائی دیے۔غصے کے عالم میں سلمان خان نے یہاں تک کہہ دیا کہ اگر گھر کے ارکان اپنا رویہ درست نہیں کرتے اور ڈسپلن کی پابندی نہیں کرتے تو وہ شو کی ہوسٹنگ جاری رکھنے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔سلمان خان کے اس شدید ردِعمل کے بعد سوشل میڈیا پر بگ باس کے مداحوں کے درمیان بحث چھڑ گئی جس کے بعد آنے والی اقساط سے متعلق سنسنی بڑھ گئی
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved