شادی سے قبل خودکشی کرنے کا سوچ رہی تھی: مومنہ اقبال

Share

پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ شادی سے 12 روز قبل شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھی اور خودکشی کرنے کے بارے میں سوچنے لگی تھی۔اداکارہ نے حالیہ انٹرویو میں شادی سے قبل پیش آنے والے شدید ذہنی دباؤ کے بارے میں گفتگو کی ہے۔اداکارہ نے رکنِ صوبائی اسمبلی ثاقب چڈھر کے ساتھ جاری تنازع کے حوالے سے کہا کہ اس دوران مجھے شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔ایک صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ نجی مواد منظرِ عام پر آنے کے خدشے نے مجھے اس قدر ذہنی دباؤ میں مبتلا کر دیا کہ شادی سے صرف 12 روز قبل میں خودکشی کے بارے میں سوچنے لگی تھی، میں جذباتی طور پر مکمل طور پر ٹوٹ گئی تھیں۔اداکارہ نے کہا ہے کہ اس صورتِ حال کے دوران خوف تھا کہ حمزہ مجھے چھوڑ دیں گے، تاہم میرے منگیتر نے اس کے برعکس میرا ساتھ دیا، اس مشکل صورتِ حال کا سامنا کرنے کے لیے مجھے حوصلہ اور طاقت فراہم کی۔

Check Also

غیر اخلاقی ڈانس، نامناسب اشاروں پر 8 اسٹیج اداکاراؤں پر 1 ماہ کی پابندی

Share پنجاب حکومت نے غیر اخلاقی رقص اور نامناسب اشاروں پر 8 اسٹیج اداکاراؤں پر …