
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھتے ہوئے اپنا پہلا گانا ’پابلو‘ ریلیز کر دیا، جس میں انہوں نے اپنے ناقدین اور ان کے تبصروں کو موضوع بنایا ہے۔ہانیہ عامر نے گانے کے بول اور دھن خود ترتیب دی ہے، گانا پیانو کی دھن سے شروع ہوتا ہے اور بعد میں پنجابی ہپ ہاپ اور ریپ انداز اختیار کر لیتا ہے۔ہانیہ نے گانے میں ان لوگوں کو جواب دیا ہے جو ان پر بے وجہ تنقید کرتے ہیں۔گانے میں ہانیہ عامر اپنے ناقدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں خود ہنس رہی ہوں، ناقدین پیچھے بیٹھ کر جل رہے ہیں، میں اپنی زندگی میں پرسکون ہوں جبکہ دوسرے لوگ مجھ سے الجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ہانیہ نے گانے میں اپنی مقبولیت کا بھی ذکر کیا ہے اور کہا ہے کہ جہاں میں جاتی ہوں میرے مداح میرا پیچھا کرتے ہیں، جبکہ میرا ’پنڈی والا انداز‘ بھارت میں دیکھا جاتا ہے۔اداکارہ نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے ہونے والی توجہ اور تنقید کو بھی گانے کا حصہ بنایا ہے۔انہوں نے اپنی مصروفیات، دوستوں اور اپنی زندگی کے انداز کا ذکر کرتے ہوئے ناقدین سے اپنے رویے کا موازنہ کیا ہے۔ہانیہ نے گانے کے ذریعے ناقدین کو براہِ راست جواب دیتے ہوئے انہیں مشورہ دیا ہے کہ پرسکون رہیں، کیونکہ ہر شخص کو اپنے اعمال کا جواب دینا ہو گا اور اپنی حیثیت کے مطابق زندگی گزارنی چاہیے۔گانے کے اختتام پر بھارتی ریئلٹی ٹی وی اسٹار راکھی ساونت بھی بطور مہمان نظر آتی ہیں، جو ہانیہ عامر کو مخاطب کرتے ہوئے انہیں پریشان نہ ہونے کا مشورہ دیتی ہیں۔گانے میں راکھی ساونت نے ہانیہ کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے چہرے پر نور ہے اور لوگ ان کی خوبصورتی سے حسد کرتے ہیں۔انہوں نے ہانیہ کو ’شیرنی‘ قرار دیتے ہوئے اپنے مخالفین کا بے خوفی سے سامنا کرنے کی ترغیب بھی دی ہے
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved