ملک میں گرمی کا قہر، چند شہروں میں بارش کی پیشگوئی

Share

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا، خضدار، لسبیلہ اور آواران میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔صوبہ سندھ 21 سے 27 مئی تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کیا ہے۔گزشتہ روز چیف سیکریٹری سندھ نے کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کو بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات کی، جب کہ تمام اسپتالوں میں ہیٹ ویو سے بچاؤ کے سینٹر بنانے اورمارکیٹوں میں ٹھنڈے پانی کی سبیلیں لگانے اور رش والی جگہوں پر دھوپ سے بچاؤ کےلیے شیڈ لگانے کا بھی حکم دیا گیا۔

Check Also

کینیڈا میں موسم سرما کا شدید طوفان، نظام زندگی مفلوج

Share کینیڈا میں موسم سرما کے شدید طوفان سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا، شدید برفانی …