اغوا کا ڈرامہ رچا کر باپ سے 1 کروڑ تاوان کا مطالبہ کرنے والا نوجوان گرفتار

Share

راولپنڈی پولیس کے مطابق تھانہ نصیرآباد پولیس نے نوجوان کے والد کی مدعیت میں 25 اپریل کو اغوا کا مقدمہ درج کیا تھا، تفتیش پر معلوم ہوا نوجوان نے دوستوں کے ہمراہ اپنے اغوا کا ڈرامہ رچایا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنے اغوا کا ڈرامہ رچا کر دوستوں سے مل کر اپنے ہی والد سے ایک کروڑ روپے

تاوان مانگا تھا، آوئیرانٹرنیشنل کو پولیس حکام نے بتایا ہے کہ نوجوان ساجد نے اپنے اغوا کے منصوبے میں دو دوستوں کو شامل کیا تھا، واقعہ تھانہ نصیر آباد کے علاقے چاکرہ میں پیش آیا تھا۔پولیس کے مطابق تینوں ملزمان ساجد، آفتاب اور قاسم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا

Check Also

راولپنڈی میں ڈھوک منشی روڈ پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

Share راولپنڈی تھانہ چکلالہ کے علاقے ڈھوک منشی روڈ پر فائرنگ سے 2 افراد جاں …