پانچ منافع بخش پاورکمپنیوں کی نجکاری کا منصوبہ تیار

Share

وفاقی حکومت نے 5 منافع بخش پاورکمپنیوں کی نجکاری کا پلان تیار کرلیا۔آویئرانٹرنیشنل ذرائع کے مطابق جن پاورکمپنیوں کی نجکاری ہوگی ان میں لیسکو، فیسکو، آئیسکو، میپکو اور گیپکو شامل ہیں جب کہ پہلے مرحلے میں ان کمپنیوں کے نئے بورڈ کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 12 رکنی بورڈ نے حتمی منظوری کیلئے کابینہ کو سمری بھجوا دی ہے اور یہ 12 ممبران ہی پانچوں بورڈز کے ڈائریکٹر ہوں گے اور یہی ارکان نجکاری سمیت تمام معاملات دیکھیں گے۔ذرائع کے مطابق پہلے نقصان والی کمپنیوں کی نجکاری کی وزارت توانائی کی تجویز مسترد کردی گئی ہے جب کہ ڈسکوز کی نجکاری سے بجلی مزید مہنگی ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

Check Also

آج بذریعہ ٹرین اسلام آباد لانگ مارچ کا آغاز ہوگا، امیر جماعت اسلامی

Share امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کراچی دھرنے سے خطاب میں کہا ہے کہ …