عیدالفطر پر عمران خان نماز عید کہاں پڑھیں گے؟ ملاقاتوں اور کھابوں کا شیڈول طے

Share

اڈیالہ جیل میں قید سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو عیدالفطر کے موقع پر نماز عید پڑھنے اور گھر سکھانے منگوانے کی اجازت دے دی گئی ہے جبکہ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماؤں اور بشریٰ بی بی سے عمران خان کی ملاقات اور ویڈیو کال کی سہولت بھی دئیے جانے کا امکان ہے، جیل ذرائع کے مطابق عمران خان اڈیالہ جیل میں ہی سخت سیکورٹی میں نماز عید ادا کریں گے اور انکی خواہش کے مطابق انہیں قیدی یونیفارم کی بجائے سول ملبوسات بھی فراہم کئے جائیں گے، دوسری جانب بنی گالہ سب جیل میں قید بشریٰ بی بی نے جیل حکام کو عیدالفطر کے موقع پر عمران خان سے ملاقات کی درخواست کی ہے جس پر جیل حکام اگلے 24 گھنٹوں میں فیصلہ کریں گے

Check Also

بھارتی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادو نے بالی ووڈ اداکارہ خوشی مکھرجی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا۔

Share یادو مجھے کافی میسجز کرتے تھے‘، بالی وڈ اداکارہ کا دعویٰ بھارتی میڈیا کی …