نو مئی حملہ کیس: پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کےوارنٹ گرفتاری جاری

Share

نو مئی کے روز حساس اداروں اور وزیرداخلہ کےگھر پر حملے مقدمہ میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔عدالت کی جانب سے مرادسعید، زرتاج گل، اعظم سواتی، شہبازگل کےوارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں۔منحرف رکن فرخ حبیب، زین قریشی، حماداظہر کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیںاسلم اقبال، یاسمین راشد سمیت دیگر کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیےگئے۔پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کو عدالت نے متعدد بار طلب کیا، لیکن احکامات کی عدم تعمیل پر 33 ملزمان کی دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کیےگئے ہیں۔دوسری جانب انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی واقعات میں اشتہای ہونے والے ملزمان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔عدالت نے 64 ملزمان کی جائیداد کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar