پاکستان کے 2 معروف گالفرز رشتہ ازدواج میں منسلک

Share

انٹرنیشنل گالفر حمنہ امجد اور پروفیشنل گالفر سید رضا علی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔شادی کی پُروقار تقریب لاہور میں منعقد ہوئی جس میں عزیز و اقارب نے شرکت کی جبکہ ولیمے کی تقریب کا اہتمام عیدالفطر کے بعد کیا جائے گا۔حمنہ امجد اور رضا علی کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔تصاویر میں حمنہ گولڈن عروسی جوڑے اور لائٹ میک اپ و جیولری میں دکھائی دے رہی ہیں جبکہ رضا علی کریم کلر کی شیروانی میں موجود ہیں، قومی ویمن گالفر حمنہ امجد کئی انٹرنیشنل گالف ٹورنامنٹ کھیل چکی ہیں جبکہ سید رضا علی پروفیشنل گالفر ہونے کے ساتھ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی ڈگری حاصل کررہے ہیں

Check Also

مردہ جانوروں کا گوشت دکانوں اور ہوٹلوں پر سپلائی کرنے کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

Share لاہور : ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کامران فیصل نے مردہ جانوروں کا گوشت …