آج اہم پی ٹی آئی رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی پر سماعت ہوگی

Share

لاہور ہائیکورٹ کے ایپلیٹ ٹریبیونلز میں آج اہم اپیلوں کی سماعت ہو گی، جن میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔آئندہ عام انتخابات کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد اور منظوری ہونے کا سلسلہ جاری ہے.سابق سپیکر اسد قیصر، زرتاج گل، جمشید دستی، سابق صوبائی وزیر تیمورسلیم جھگڑا، ارباب شیر علی اور یوسف خان دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی اپیلیں منظورہوچکی ہیں، جبکہ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار پائے ہیں۔اسی طرح عمران خان، شہباز شریف، قیصرہ الٰہی اور عابد شیرعلی کے کاغذات نامزدگی کے خلاف نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔آج ایپلٹ ٹریبونل میں ہونے والی سماعت اسی سلسلے کی ایک کڑی ہےاین اے 122 سے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوگی، تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر بھی سماعت ہوگی۔این اے 130 لاہور سے یاسمین راشد اور این اے 119 لاہور سے میاں عباد فاروق کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر بھی آج سماعت ہوگی۔میاں اظہر کے ساتھ عمار علی جان کے پی پی 160 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے تھے، جن کے خلاف اپیل بھی سماعت کے لیے مقرر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar