کویڈ 19 کیسز میں اضافہ، ایئرپورٹس پر اسکریننگ کا عمل شروع

Share

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کئی ممالک میں کویڈ19 کیسز میں اضافہ کے پیش نظر ملکی ایئرپورٹس پر اسکریننگ کی ہدایات کا نفاذ شروع کر دیا ہے۔پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق تمام بین الاقوامی فلائٹس کے دو فیصد مسافروں کی اسکریننگ کے احکامات فوری نافذ العمل ہوں گے۔ این سی او سی ہدایات کے بعد ملک کے بڑے ایئرپورٹس پر مسافروں کی کویڈ-19 اسکریننگ بتدریج شروع کر دی گئی ہے ۔ہر فلائٹ کے دو فیصد مسافروں کا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ ہوگا۔ترجمان نے کہا کہ دن میں کم سے کم ایک مرتبہ مسافر لاونجز میں فیومیگیشن کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہیں ، ایئرپورٹس پر عملہ کو بارڈر ہیلتھ سروسز اہلکاروں کو ہرممکن تعاون فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں

Check Also

مردہ جانوروں کا گوشت دکانوں اور ہوٹلوں پر سپلائی کرنے کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

Share لاہور : ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کامران فیصل نے مردہ جانوروں کا گوشت …