پاراچنار: مسافر گاڑی پر فائرنگ، خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

Share

خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کی تحصیل لوئر کرم کے علاقے پارا چنار میں نامعلوم افراد نے مسافر گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر گاڑی پارا چنار سے کوہاٹ جارہی تھی۔زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پاراچنار میں مسافر بس پر فائرنگ کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہےگزشتہ ہفتے 30 دسمبر 2023 کو بھی پاراچنار کے قریب صدہ بازار میں پشاور جانے والی وین پر ملزمان نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک مسافر زخمی ہوا تھا۔وین میں موجود مسافر کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے تھے۔اس واقعے سے 3 روز قبل بھی ہنگو کے قریب پاراچنار جانے والی بس پر فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے تھے

Check Also

طالبہ کو دوستوں نے نشہ آور چیز کھلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Share بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک 19 سالہ طالبہ کو اس کے …