سی سی پی او لاہور کاتبادلہ،پنجاب کا وفاق کو پھر انکار

Share

وفاقی حکومت کی جانب سے تیسری بار کیپٹل سٹی پولیس آفیسر غلا محمود ڈوگر کی خدمات وفاق کو دینے کے احکامات کے باوجود پنجاب حکومت نے صاف انکار کردیا۔سیکریٹری سروسز پنجاب نے وفاق کو صوبائی حکومت کے فیصلے سے متعلق تحریری طور پر آگاہ کردیا ہےخط میں کہا گیا کہ غلام محمود ڈوگر کو وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی صوبے میں رکھنا چاہتے ہیں۔ذرائع کے مطابق پنجاب کی جانب سے سی سی پی او لاہور کی خدمات واپس کرنے سے وفاق کو تیسری بار انکار کیا گیا ہے۔گزشتہ روز خط کے ذریعے وفاق نے غلام محمود ڈوگر کو 3 دن میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا تھا۔

وفاق نے سی سی پی او لاہور کے تبادلے کے احکامات پر عمل کے لیے تیسرا لیٹر جاری کیا اور احکامات پر عمل نہ کرنے پر انضباطی کارروائی کی وارننگ دی

Check Also

گردوارہ کے سابق صدر راجندر سنگھ اٹلی میں فائرنگ سے ہلاک

Share اٹلی کے شہر کَوُو میں گردوارہ ماتا صاحب کور کے سابق صدر راجندر سنگھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *