تم اگر حملہ کرو گے تو ہمارے جواب کے لیے بھی تیار رہو،علی امین گنڈا پور

Share

پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کی جاری کردہ آڈیو لیک پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ ہمیں دھمکیاں دیتے ہیں کہ یہ اسلام آباد آئیں تو سہی ہم ماریں گےانہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کہہ رہے ہیں ہم نے لانگ مارچ والوں کے ڈرونز لیے ہوئے ہیں، اس پر کہنا چاہتا ہوں کہ ہم نے بھی چوڑیاں نہیں پہنی ہوئی ہیں۔علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ پرامن احتجاج پر ہمیں ماریں گے، پوچھتا ہوں کیا ان کے پاس جان سے مارنے کا لائسنس ہے؟ان کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللّٰہ تم جیمز بانڈ نہیں عوام کے پیسے پر پلنے والے منسٹر ہو، اگر ہمیں مارو گے تو کیا ہم تمہارے لیے ہار لے کر کھڑے ہوں گے۔پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ تم اگر حملہ کرو گے تو ہمارے جواب کے لیے بھی تیار رہو، ہم آزادی کے لیے نکلے ہیں اور آزادی لے کر رہیں گے

Check Also

عثمانی فوج کا طاقتور دستہ جس نے اپنے ہی تین سلطان معزول اور قتل کیے

Share سلطنت عثمانیہ کے 16ویں سلطان، عثمان دوم، حملہ آور دس جلادوں میں سے تین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *