یورپی یونین نے 2035ءتک پیٹرول گاڑیاں ختم کرنے کا معاہدہ کر لیا

Share

کاربن خارج کرنے والی نئی گاڑیوں پر پابندی عائد کرنے کے لیے یورپی یونین نےقانون سازی کا ایک معاہدہ کیا ہے۔

یورپی پارلیمنٹ میں یورپی کونسل کے نمائندوں کے درمیان بات چیت کا آغاز جمعرات کو ہوا، جس. میں مذاکرات کاروں کے درمیان کاربن فری مستقبل کی طرف 27 رکنی بلاک کی منتقلی پر زور دیا گیا۔جولائی 2021 میں یورپی یونین کے ایگزیکٹو کی ایک تجویز پر مبنی قانون سازی کے متن میں ء2035 تک یورپ میں نئی کاروں سے کاربن کے اخراج کو صفر کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہےیوں اس تاریخ تک بلاک میں نئی پیٹرول اور ڈیزل کاروں، ہلکی کمرشل گاڑیوں اور ہائبرڈ گاڑیوں کی فروخت کو روک دیا جائے گا یہ بات قابل ذکر ہے کہ یورپی پارلیمنٹ نے جون میں فوسل ایندھن انجن والی تمام گاڑیوں پر 2035 کی پابندی کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

فرانسیسی یورپی پارلیمان کے ماحولیات کمیشن کے سربراہ پاسکل کینفن نے اپنےٹویٹ میں لکھا کہ ہم نے کاروں کے لیے کاربن معیار پر بات چیت مکمل کر لی۔ماحول کے لیے یورپی یونین نے تاریخی فیصلہ کیا ہے جس کے تحت 2025 اور 2030 کے درمیان بتدریج مراحل کے ساتھ 2035ء تک کاربن خارج کرنے والی گاڑیوں پر100 فیصد تک پابندی لگائی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar