چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللّٰہ سمیت 3 ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی سفارش

Share

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس عمر عطا بندیال ہوا، جوڈیشل کمیشن نے جسٹس اطہر من اللّٰہ سمیت 3 ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی سفارش کردی۔

جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سپریم کورٹ میں 4 ججز کی تعیناتی کےلیے غور کیا گیا۔ جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ کی سپریم کورٹ تعیناتی کی سفارش کردی۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے لیے جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید کے ناموں کی سفارش کی گئی جبکہ جسٹس شفیع صدیقی کا نام موخر کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے جسٹس اطہر من اللّٰہ کے نام کی متفقہ طور پر سفارش کی جبکہ جسٹس شفیع صدیقی کے نام پر اجلاس میں اتفاق رائے نہ ہوسکا۔ذرائع کے مطابق جسٹس شاہد وحید، جسٹس حسن اظہر رضوی کی تعیناتی کی سفارش پانچ۔چار کے تناسب سے ہوئی۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس منصور علی شاہ اور نمائندہ پاکستان بار اختر حسین نے جسٹس شاہد وحید اور جسٹس حسن اظہر رضوی کے ناموں کی مخالفت کی۔

Check Also

عمران خان کی بہن نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

Share این سی سی آئی اے نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *