ایشین ڈیولپمنٹ بینک اور پاکستان کے درمیان 1.5 بلین ڈالر قرض کا معاہدہ

Share

پاکستان اور ایشین ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کے درمیان 1.5 بلین ڈالر قرض کا معاہدہ ہوگیا۔

اے ڈی بی کے بریس پروگرام کے تحت پاکستان کو قرض کی فراہمی معاہدے پر دستخط کی تقریب ہوئی۔معاہدے پر سیکریٹری اقتصادی امور کاظم نیاز اور کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی یونگ ی نے دستخط کیے۔تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر سردار ایاز صادق اور ڈائریکٹر جنرل اے ڈی بی یوجین زوخوف موجود تھے۔وزیراعظم نے اے ڈی بی کے بریس پروگرام معاہدے اور اقتصادی بحالی میں ترقیاتی شراکت داروں کے کردار کو سراہا ۔شہباز شریف نے اس موقع پر 1.5 بلین ڈالر کی بجٹ سپورٹ کی منظوری پر ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے بورڈ کا شکریہ ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اے ڈی بی کا یہ قرض پاکستان کی معاشی مشکلات کم کرنے میں مدد دے گا۔

Check Also

عثمانی فوج کا طاقتور دستہ جس نے اپنے ہی تین سلطان معزول اور قتل کیے

Share سلطنت عثمانیہ کے 16ویں سلطان، عثمان دوم، حملہ آور دس جلادوں میں سے تین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *