اسلام آباد: شاپنگ مال میں آتشزدگی، ٹیکنیکل کمیٹی بنانے کا فیصلہOct

Share

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ کے نجی شاپنگ مال میں آگ لگنے کے معاملے پر ٹیکنیکل کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) عرفان نواز کا کہنا ہے کہ ٹیکنیکل کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں معاملے کو آگے بڑھایا جائے گا، شاپنگ مال میں آتشزدگی پر تحقیقات کے لیے کمیٹی کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کمیٹی تحقیقات کرے گی کہ کبھی ہنگامی حالات سے نمٹنے کی مشق کی گئی، مال میں الارم سسٹم اور آگ بجھانے کے نظام نے کام کیا یا نہیں۔ڈی سی عرفان نواز کا کہنا ہے کہ ہنگامی حالت میں مال سے نکلنے اور ریسکیو کے طریقہ کار کا بھی جائزہ لیا جائے گا، مال سے دکانداروں کے سامان لی جانے پر کوئی پابندی نہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انتظامیہ پر سیاسی انتقام لینے کا الزام غلط ہے، انکوائری کمیٹی کی رپورٹ ملنے پر ہی تینوں ٹاورز کو کھولا جائے گا

Check Also

عمران خان کی بہن نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

Share این سی سی آئی اے نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *