
سابق وزیر اعظم نواز شریف نے 300 یونٹس تک صارفین کو مفت بجلی دینے کی تجویز دی ہے۔ حکومتی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اجلاس میں نواز شریف نے 300 یونٹس تک صارفین کو مفت بجلی دینے کی تجویز دی ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ حکومت لے کر بڑی سیاسی قیمت ادا کی، اب عوام کا خیال کرو، ان صارفین کو سولر لگا کر دیں یا مفت بجلی دیں۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کرنی ہے تو عوام کو ریلیف دیں