
شہید لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز کو مانسہرہ میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔نماز جنازہ میں اہل خانہ، فوجی افسران اور شہریوں نے بھی شرکت کی، انھوں نے پس ماندگان میں اہلیہ، دو بیٹے اور دو بیٹیاں سو گوار چھوڑی ہیں۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز کی جرات اور قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔واضح رہے کہ بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر فتنہ الخوارج کے حملے میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز اور ایک سپاہی شہید ہوگئے تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج بھی مارے گئے اور فورسز کی بروقت کارروائی سے بنوں کو ایک بڑے سانحہ سے بچا لیا گیا
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved