جناح ہاؤس پر حملے میں پی ٹی آئی ورکرز نظر آئے: سینیٹر ولید اقبال کا اعتراف

Share

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر ولید اقبال نے تسلیم کیا ہے کہ لاہور کے جناح ہاؤس میں حملے کے وقت انہوں نے مشتعل پی ٹی آئی ورکرز کو اندر دیکھا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر ولید اقبال کا کہنا تھا کہ انہیں جناح ہاؤس میں پی ٹی آئی ورکرز نظر آئے تاہم یہ ورکرز کا انفرادی فعل تھاسینیٹر ولید اقبال کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے نہ پارٹی نے ایسا کوئی اعلان کیا تھا اور نہ ایسی کوئی پالیسی تھی۔انہوں نے جناح ہاؤس پر حملےکو شرمناک اور قابل مذمت قرار دیتے ہوئےکہا کہ ملوث افراد کے خلاف آرمی ایکٹ یا جو بھی قانون لگتا ہے اس کے تحت کارروائی ہونی چاہیے

Check Also

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی اہم ملاقات

Share سفارتی ذرائع نے مزید بتایا کہ فیلڈ مارشل سے ملاقات میں وزیر داخلہ محسن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *