جناح ہاؤس پر شرپسندوں کے حملے کی تفصیلات سامنے آگئیں

Share

تفصیلات کے مطابق دوپہر 2 بج کر 35 منٹ سے 2 بج کر 40 منٹ تک مظاہرین زمان پارک میں جمع ہونا شروع ہوئے اس کے بعد 2:55 سے 3:20 کے دوران یاسمین راشد اور دیگر شرپسند قائدین لبرٹی چوک پہنچےتفصیلات کے مطابق سہ پہر4 بج کر 5 منٹ پر مشتعل ہجوم نے کینٹ کا رخ کیا، 4:05 پر پہلے سے شرپسندوں کا ایک ٹولہ شیرپاؤ برج پر پہنچا ہوا تھا جس کے بعد 25 سے30 افراد پرمشتمل ٹولے نے شام 5:15 پر جناح ہاوس پر پہلا دھاوا بولا۔5:27 پر شرپسندوں نے جناح ہاؤس پربڑھتی تعداد کے ساتھ دوبارہ انٹری کی، 5:30 سے 6 بجے تک شرپسندوں نے جناح ہاؤس میں توڑپھوڑ کرکے شدید نقصان پہنچایا، شام 6 بج کر 7 منٹ پر جناح ہاؤس کو مکمل جلادیا گیا جب کہ 6:10 پرفورٹریس سے شرپسندوں کی مزید تعداد جناح ہاؤس پہنچی، 6:13 پر ایک اور جتھہ دھرم پورہ سے جناح ہاؤس پہنچا، 6:30 سے7:55 تک تقریباَ 2 ہزار لوگوں نے جناح ہاؤس کومکمل تباہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق جناح ہاؤس کی تباہی کا یہ سلسلہ رات 8 بجے تک جاری رہا، شرپسندوں نے ملٹری انجینئرنگ سروسز کے دفترپربھی حملہ کیا، تقریباً 200 سے زائد جگہوں پر 2 سے 3 گھنٹے میں شرپسندوں نے ملک میں تباہی مچائی اور جناح ہاؤس پرپوری منصوبہ بندی اور کوآرڈینیشن کے ساتھ منظم طریقے سے حملہ کیا گیا

Check Also

طالبہ کو دوستوں نے نشہ آور چیز کھلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Share بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک 19 سالہ طالبہ کو اس کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *