سوڈان میں قبائل کے درمیان نسلی فسادات کے نتیجے میں 150افراد ہلاک

Share

سوڈان میں دو قبائل کے درمیان نسلی فسادات کے دوران 150افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زمین کے تنازع سے شروع ہونے والے لسانی فسادات بدھ کی دوپہر کو صوبائی دارالحکومت دمازین میں دو مقامی قبیلوں کے افراد کے درمیان شروع ہوئے، جو تیزی سے دیگر علاقوں اور قبائلی دیہاتوں تک پھیل گئے۔جس کے نتیجے میں 150 افراد جان سے گئے۔

مقامی امدادی کمیشن کے سربراہ رمضان یسن کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں خواتین، بچے اور معمر افراد شامل ہیں، جبکہ فسادات میں سیکڑوں افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں سے بیشتر کو گولیاں ماری گئی یا اعضاء کاٹ دئیے گئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق صوبے کا سب سے بڑا قبیلہ ہوسا کی جانب سے خودمختار نظام حکومت کے اعلان پر مختلف قبائل نے مسلح مزاحمت کا راستہ اختیار کرلیا ہے

Check Also

امریکی ریپبلکن کا ٹرمپ کے بیٹے کے کاروباری معاملات کی تحقیقات کا مطالبہ

Share امریکی ری پبلکن سینیٹر جان کرٹس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے ڈونلڈ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *