عثمان بزدار 19 مئی کو اینٹی کرپشن پنجاب میں طلب

Share

اینٹی کرپشن پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو 19 مئی بروز جمعہ کو طلب کر لیا۔ترجمان اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق 2018 کے عام انتخابات کے کاغذات نامزدگی میں عثمان بزدار کا ذاتی گھر اور پلاٹ 14 کنال اراضی تھا لیکن اقتدار سنبھالنے کے بعد سرکاری اراضی کے دو کنال کی جگہ کو ذاتی گھر کا حصہ بنا لیا گیا۔ترجمان کے مطابق سرکاری اخراجات سے واٹر سپلائی بور، پانی والی ٹینکی تعمیر، جنریٹر سرکاری خزانے سے لیا گیا۔اس سے قبل اینٹی کرپشن نے 12 مئی کو طلب کیا مگر سابق وزیراعلیٰ پنجاب پیش نہ ہوئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar