بلوچستان میں فوج، پنجاب میں رینجرز تعینات کرنے کی منظوری

Share

وفاقی کابینہ نے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے بلوچستان میں فوج اور پنجاب میں رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔وفاقی کابینہ نے آرٹیکل 245 کے تحت فوج تعینات کرنے کی منظوری دی، بلوچستان حکومت نے فوج کی تعیناتی کیلئے ریکوزیشن بھجوائی تھی، پاک فوج سول انتظامیہ کی مدد کیلئے تعینات ہو گی۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے فوج تعینات کرنے کی سمری کی منظوری دی، فوج کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن وزارت داخلہ جلد ہی جاری کر دے گی۔کابینہ نے پنجاب بھر میں رینجرز تعینات کرنے کی بھی منظوری دے دی، رینجرز تعینات کرنے کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے دی گئی۔پنجاب حکومت نے امن و امان کے قیام کیلئے رینجرز کی مدد مانگی تھی، کابینہ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت صوبے میں رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دی

Check Also

صدر آصف علی زرداری اورمحسن نقوی کی لندن میں ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Share لندن میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *